Sunday, 18 June 2017

(شعر نمبر04) تری جلو میں ہے ماہ طیبہ ہلال ہر مرگ و زندگی کا



نعت شریف نمبر62 
(شعر نمبر04)
تری جلو میں ہے ماہ طیبہ ہلال ہر مرگ و زندگی کا
حیات جاں کا رکاب میں ہے ممات اعداء کا ڈاب میں ہے                  
مشکل الفاظ کے معنی
* جلو -- ساتھ،ہمراہ(یہاں مراد قبضہ و اختیار * ماہِ طیبہ -- اے مدینے چاند
* ہلال -- پہلی رات کا چاند *مرگ -- موت * حیات جاں -- جان کی زندگی *رکاب -- لوہے کا حلقہ جس میں پاؤں رکھ کر سواری پہ سوار ہوتے ہیں *ممات اعداء -- دشمنوں کی موت * ڈاب -- پرتلا (قبضے میں)
مفہوم و تشریح
اے مدینے کے چاند آقا! ﷺ زندگی و موت کا کمزور سا چاند آپ ﷺ کے ہی زیر سایہ تو طلوع ہو رہا ہے ( آپ ﷺ ہی کی نگاہ رحمت سے پتھروں کو بھی زندگی نصیب ہو رہی ہے اور درخت بھی رواں دواں ہیں، کافر آپ ﷺ کا انکار کر کے اموات غیر احیاء بن گئے اور شہیداء آپ ﷺ کے فیض سے بل احیاء ولکن لا تشعرون ہو گئے ) اہل ایمان کی جان اور روح آپ ﷺ کے پاؤں کے نیچے ہے اور دشمنوں کی موت بھی آپ ﷺ کے قبضہ و اختیار میں ہے 
؂ فرش پر بھی ہوا ذکر صل علیٰ عرش پر بھی ہوا چرچا سرکار کا
ہر طرف سج گئی محفل مصطفی ہر طرف یا نبی یا نبی ہو گئی                                    
( نیازی)                                               

No comments:

Post a Comment