Sunday, 18 June 2017

(شعر نمبر05) سیاہ لباسانِ دار دنیا و سبز پوشان عرش اعلیٰ




نعت شریف نمبر62
(شعر نمبر05)

سیاہ لباسانِ دار دنیا و سبز پوشان عرش اعلیٰ
ہر اک ہے اُن کے کرم کا پیاسا فیض ان کی جناب میں ہے                 
مشکل الفاظ کے معنی
* لباساں ، پوشان -- لباس پہننے والے * کرم -- بخشش * جناب -- بارگاہ 
مفہوم و تشریح
اس دنیا کے سیاہ لباس والے (انسان ) ہو یا عالم بالا کے سبز رنگ کا لباس پہننے والے (فرشتے) ہوں سب کے سب حضور انور و اکرم علیہ السلام کی رحمت کے پیاسے ہیں اور سب کو فیض آپ ﷺ ہی کی بارگاہ سے ملتا ہے 
؂ خوشی مل گئی ہے محمد کے صدقے
میری زندگی ہے محمد کے صدقے              
میری عمر ساری یہیں اب کٹے گی
گذارہ ہے میرا محمد کے صدقے            

No comments:

Post a Comment