شعر نمبر08
دل بستہ ، بے قرار، جگر، چاک، اشکبار
غنچہ ہوں ، گل ہوں، برق تپاں ہوں ، سحا ب ہوں مشکل الفاظ کے معنی
*دل بستہ -- مجبور دل * بے قرار --بے چین * چاک -- پھٹا ہوا * اشکبار --آنسوؤں سے رونے والا
* غنچہ --کلی* برق تپاق -- بے قرار بجلی * سحاب -- بادل
ترجمہ و تشریح
اے میرے آقا ! میں کلی کی طرح دل بستہ (بے قرار و مجبور) سہی، میرا جگر صدموں سے پھول کی طرح پاش پاش اور پھٹا ہوا سہی، اگرچہ میں بجلی کی طرح لوگوں کی دل آزاریوں میں تڑپ رہا ہوں اور بادل کی طرح بتقاضائے بشریت آنکھیں برستی رہتی ہیں لیکن اس کے باوجود بھی مجھے فخر ہے کہ یہ سب کچھ آپ کی ناموس و عظمت کے تحفظ کے لیے ہو رہا ہے اور آپ کے دین کا دفاع کرتے ہوئے ہو رہا ہے جس سے میرے اپنے اور آپ کی امت کے عقیدے کا تحفظ ہو رہا ہے اور عشق رسول کے جو قیمتی ہیرے آپ نے ہمیں عطا فرمائے وہ محفوظ سے محفوظ تر ہو رہے ہیں
محمد کا پرچم اڑائے چلا جا
رسالت کا ڈنکا بجائے چلا جا
تیرے پاس اس کے سوا اور کیا ہے
پیام محمد سنائے چلا جا
خدا کے لیے سر کٹانے کا مطلب
نبی کا پھریرا اڑائے چلا جا

No comments:
Post a Comment