Monday, 7 January 2019

میں تو حق بات ہر حال میں کہوں گا

پیر نظام الدین جامی صاحب نے کہاہے کہ اک عامی شخص کو کیا حق ہے کہ وہ عقیدہ ختم نبوت کا ٹھیکیدار بنے۔
           تو سنئیے  پیر جی
دراصل یہ ذمہ داری آپ جیسے سادات کی تھی جو کہتے ہیں ہمارے لاکھوں مریدین ہیں اور صرف ہم ہی حق پر ہیں لیکن آپ نے نانا جان کی آبرو کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ایک زانیاور قادیانیوں کے حامی کی کھل کر حمائت کی۔
آپ نے آسیہ ملعونہ کی رہائی کے خلاف کتنے مظاہرے کیے اور کب آواز بلند کی؟
       جناب ہم تو ٹھہرے عامی آپ تو خاص ہیں آپ کو چاہیے تھا کہ خاصوں والا کردار ادا کرتے۔
 آپ عقیدہ ختم نبوت کا دفاع کرنے کی بجائے ڈھول باجے ناچ گانےمیں مصروف ہوگئے ہیں تو اس میں ہمارا کیا قصور ہے۔
   جناب پیر صاحب اگر آپ سادات رنگ برنگی زنانہ کپڑے پہن کر غیرمحرم عورتوں کیساتھ بیٹھ کر ڈھول کی تھاپ سے محفوظ ہوکر ناموس رسالت کے تحفظ سے لاپرواہ ہوجائیں تو اس میں کسی عامی کا کوئی قصور نہیں۔
      آپ خاص ہوکر عامیوں جیسے کردار کا بھی مظاہرہ نہ کرسکیں تو دوسروں سے شکوہ کیوں کر رہے ہیں۔
    آپ کو اگرعامیوں سے تکلیف ہے تو آپ کو دعوت ہے کہ آپ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کے لیے آگے بڑھیں۔ ہم آپ کے ہاتھ پر بیعت کرنے کو تیار ہیں۔
آپ آسیہ ملعونہ کے معاملے پر سٹینڈ لیں ہم آپکا ہر طرح سے ساتھ دینگے۔
 آپ حکومت وقت کے غیرشرعی کاموں کی مخالفت کریں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔
پیر جامی جی آپ قدم بڑھائیں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔
پنجاب کے پینڈو مریدوں کو بلا کر کانفرنس کروانا اور ہے اور بڑی بڑی یونیورسٹیوں کالجوں کے لڑکوں اور یورپ امریکہ کے نوجوانوں سے لبیک یا رسول اللہﷺ کے نعرے لگوانا اور ہے
سوچئے اگر آپ نے رقص و موسیقی کی محفلیں جمانے کے علاوہ بھی کوئی کام کیا ہوتا تو
اکیلے عالمی بندے رضوی نے جب لاکھوں لوگوں میں دین کی کڑھن پیدا کر دی ناموس رسالتﷺ پر مر مٹنے کا جذبہ دے دیا تو
پھر آپ جیسے خاص لوگ کیوں رقص و موسیقی یا پھر سیاسی پارٹیوں کے بلے بلے اور تھلے تھلے کرتے رہ گئے
اپنا خاصوں والا کردار کیوں ادا نہیں کیا
یہ قصور آپکا ہے کسی عامی آدمی کا نہیں
اگر قدم بڑھانا آپ کے نصیب میں نہیں ہے اور اللہ نے یہ شرف کسی عامی اور معذور کو عطا کر دیا ہے تو آپ کو سوچنا چاہیے
کہ اللہ نے ایک معذور کو اتنی عزت اور شرف دیدیا آخر مجھ سے کہاں پر کونسی غلطی ہوگئی
جسکی وجہ سے میرے نانا کا دفاع ایک معذور کو سونپ دیا گیا ہے۔
آپ کو شرمندہ ہونا چاہیے تھا نہ کہ ایسی باتیں کرکے اپنے بغض اور جلن کا اظہار کرنا چاہیے تھا
#میں_تو_حق_بات_ہر_حال_میں_کہوں_گا

No comments:

Post a Comment